پرانے سے نئے سونے کا تبادلہ کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

پرانے سے نئے سونے کا تبادلہ کرنا

Question

کیا نئے سونے کو پرانے سے بدلنا جائز ہے؟

Answer

پرانے یا ٹوٹے ہوئے سونے کو نئے یا کام ہوۓ سونے کے بدلے دینے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، ان دونوں کے درمیان فرق کو ادا کیا جاۓ گا اور بغیر اس شرط کے کہ پہلے پرانے کی قیمت لی جاۓ، پھر اس کے بعد نئے کی قیمت ادا کی جاۓ؛ کیونکہ سونے سے نقدی ہونے کی علت ختم ہو چکی ہے اور اس میں کاریگری اور دستکاری کا معنی پایا جا رہا ہے جو اسے کسی بھی سامانِ تجارت کی مانند بنا دیتا ہے جس میں کمی بیشی کے ساتھ خرید وفروخت کرنایا بیع مؤجل حرام نہیں ہے۔

Share this:

Related Fatwas