فضیلت مآب پروفیسر ڈاکٹر
نظیر محمد عیاد
مفتی دیارِ مصر
چیئرمین جنرل سیکرٹریٹ براۓ ورلڈ وائیڈ فتوی اتھارٹیز
تعلیمی قابلیت
- عالمیہ (ڈاکٹریٹ) کی ڈگری: عقیدہ وفلسفہ میں جامعہ الأزہر کے کلیہ اصول دین سے 2003ء میں سب سے اعلیٰ اعزاز کے ساتھ حاصل کی۔
- ماسٹرز کی ڈگری: عقیدہ وفلسفہ میں جامعہ الأزہر کے کلیہ اصول دین سے 2000ء میں ممتاز تقدیر کے ساتھ حاصل کی۔
- بیچلرز کی ڈگری: عقیدہ وفلسفہ میں جامعہ الأزہر کے کلیہ اصول دین، طنطا سے مئی 1995ء میں جید جدا تقدیر کے ساتھ حاصل کی۔
عہدے اور انتظامی ذمہ داریاں
- سیکریٹری جنرل، اسلامک ریسرچ اکیڈمی، جامعہ الأزہر، 5 مئی 2019ء تا 12 اگست 2024ء۔
- نائب ڈین، کلیہ الدراساتِ الاسلامیہ والعربیہ، جامعہ الأزہر، فرع کفر الشیخ، 2016ء۔
- جامعہ الأزہر کونسل کے رکن، 20 دسمبر 2020ء سے تاحال۔
- قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلہ میں الازہر شریف کے کاؤنٹر کے نگرانِ اعلیٰ، 2020ء کے 51ویں میلے سے تاحال۔
- ازبکستان میں مرکز امام بخاری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، 2020ء سے تاحال۔
- میگزین دار الافتاء مصریہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، 12 اگست 2024ء سے۔
- مسجد الازہر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، 10 اکتوبر 2019ء سے تاحال۔
- عالمی تنظیم برائے ازہر گریجوایٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، مئی 2019ء سے تاحال۔
- الازہر شریف کی سپریم کونسل کے رکن، مئی 2019ء سے تاحال۔
- اسلامک ریسرچ اکیڈمی بورڈ کے (بطور) رکن، مئی 2019ء سے 20 اگست 2022ء تک، اور 2022ء میں وزیراعظم کے حکم نامہ نمبر (2936) کے ذریعے اسلامک ریسرچ اکیڈمی میں رکنیت دی گئی۔
- پروفیسر عقیدہ وفلسفہ - کلیہ الدراسات الاسلامیہ والعربیہ برائے خواتین، فرع کفر الشیخ، 2016ء۔
- اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ عقیدہ وفلسفہ، کلیہ أصول الدین، منصورہ، جامعہ الأزہر، 28 اگست 2000ء۔
- لیکچرار، شعبہ عقیدہ وفلسفہ، کلیہ أصول الدین، المنصورة، جامعہ الأزہر، 25 نومبر 1996ء۔