''الإرهاب" اور "الإرجاف" (دہشت گردی) وہ اصطلاحات ہیں جو انتہا پسندوں کے تشدد اور تخریبی کارروائیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔
Question
اگر ہم شدت پسندوں کے تشدد اور تخریبی کارروائیوں کا اظہار کرنا چاہیں تو کون سی اصطلاح بہتر ہے، "ارہاب" یا "ارجاف"؟
Answer
«إرهاب» (دہشتگردی) کا معنی ڈرانا ہے، اور اس کی دو قسمیں ہیں: فکری دہشت گردی، اور یہ فروعی مسائل یا معمولی اختلاف میں تکفیر کرنا ہے اور فکری دہشت گردی بھی مسلح ہوتی ہے یعنی انتہا پسندانہ رائے کو تشدد اور اسلحے کے زور پر مسلط کیا جاتا ہے اور فکری دہشت گردی مسلح دہشت گردی کی تمہید ہے۔ جہاں تک "ارجاف" کا تعلق ہے اس میں بھی ڈرانے کا معنی پایا جاتا ہے، لیکن اس میں خوف اور گھبراہٹ کے نتیجے میں اضطراب اور پریشانی کی کیفیت پھیلانے کا اظہار زیادہ ہوتا ہے۔ لفظ "ارجاف" ایک زیادہ درست اور وسیع لفظ ہے اس کا کوئی مثبت پہلو نہیں ہے، بلکہ ہمیشہ منفی معنی رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اگر منافق اور وہ جن کے دلوں میں مرض ہے اور مدینہ کے مرجفین (فساد پھیلانے والے)باز نہ آئیں گے تو آپ کو ہم ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر وہ اس شہر میں آپ کے پاس نہ ٹھہریں گے مگر بہت کم ،لعنت کیے گئے ہیں جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور قتل کیے جائیں گے۔ [الأحزاب: 60، 61]، چنانچہ قرآن عظیم نے اس جرم کے مرتکب کو سزا سنائی ہے۔
لہٰذا، ہمیں معلوم ہوگیا کہ اصطلاح "ارجاف" کا استعمال زیادہ بہتر ہے، لیکن بین الاقوامی معاشروں اور انجمنوں میں لفظ "ارہاب" کی مقبولیت اور شہرت کی وجہ سے لفظ " terrorism" کے ترجمہ کے طور پر ہم اسے تسلیم کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔