وہ درست اقدامات جن پر ہم عمل کر کے ...

Egypt's Dar Al-Ifta

وہ درست اقدامات جن پر ہم عمل کر کے ہم اپنے معاشروں سے خوارج کے افکار ختم یا کمزور کر سکتے ہیں۔

Question

وہ کون سے صحیح اقدامات اور طریقے ہیں جن پر عمل کر کے ہم اپنے معاشروں سے خوارج کے افکار ختم یا کمزور کرسکتے ہیں؟

Answer

خوارج کے نظریات معاشرے کے لیے تباہ کن ہیں کیونکہ یہ تہذیب وتمدن کی مخالفت کرتے ہیں اور پسماندگی اور بربادی کا سبب بنتے ہیں، اور یہ ایسے باطل نظریات ہیں جو کتاب و سنت کے صحیح فہم کے خلاف ہیں؛ لہٰذا ان خارجی نظریات فساد اور جرائم کے مقابلے کے لیے درست، اعتدال پسند اور اصلاحی منہج اپنانا ضروری ہے اور یہ منہج حکمت کے ساتھ دعوت الی اللہ، موعظتِ حسنہ، اعتدال ورواداری اور بقائے باہمی جیسی اقدار کو پھیلانے والا طرزِ حیات ہے، اس منہج میں ان گروہوں کے پیروکار یا ان کے فریب میں مبتلا لوگوں کیلئے غلط افکار کی وضاحت اور غلط مفاہیم کی تصحیح کی جاتی ہے اور خرافات سے ہٹ کر صحیح علمی منہج کے مطابق صحیح طریقے سے انسانی بیداری کے لیے کام کرنے کا فریضہ بھی اس میں شامل ہے اور یہ منہج ریاست کی تعمیر نو اور ترقی کے پرکشش منصوبے میں مدد اس کی کرتا ہے کیونکہ پسماندگی اور غربت، بیماری اور بے روزگاری جیسی سماجی بیماریاں بھی انتہا پسند نظریات پھیلانے والے اسباب میں شامل ہیں۔ اور آخر میں یہ کہ ان میں سے پھر بھی اگر کوئی ہتھیار اٹھائے اور بے گناہوں کو قتل کرے تو اس کا علاج نہیں سواۓ اس کے کہ آئین اور قانون کے مطابق فوج کے لوگ ان کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کریں۔

Share this:

Related Fatwas