دہشت گردوں کیلئے اللہ تعالیٰ کا عقاب
Question
دہشت گردوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کیا سزا ہے؟
Answer
اللہ فرماتا ہے: "اگر منافقین اور جن کے دلوں میں مرض ہے اور مدینہ کے مرجفین (فساد پھیلانے والے) باز نہ آۓ تو آپ کو ہم ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر وہ اس شہر میں آپ پاس نہ ٹھہریں گے مگر بہت کم۔ لعنت کیے گئے ہیں جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور قتل کیے جائیں گے۔ یہی اللہ کا قانون ہے ان لوگوں میں جو پہلے گزر چکے ہیں، اور آپ اللہ کے قانون میں کوئی تبدیلی ہرگز نہ پائیں گے۔"
مفسرین کرام فرماتے ہیں (المرجفين) وہ لوگ ہیں جو اپنے مذموم مقاصد کے لیے لوگوں کو ڈراتے ہیں اور ان میں خوف و ہراس پھیلاتے ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان کے توبہ نہ کرنے اور گھناؤنے فعل ترک نہ کرنے کی وجہ سے ان کیلئے متعدد سزاؤں کا ذکر کیا۔
پہلی سزا: انہیں بے نقاب کیا جاۓ۔ یہ (لَنُغْرِيَنَّكَ) کا ایک معنی ہے۔ دوسری سزا: انہیں ان کے ملک سے بے دخل اور ملک بدر کیا جاۓ۔ تیسری سزا: لعنت ہے۔ اس کا معنی ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دھتکارنا۔
چوتھی سزا: ان میں سے ہتھیار اٹھانے والوں کو قتل کیا جاۓ۔ ان کے خلاف جہاد کا حکم ہے۔ پھر اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا کہ امتوں میں سے ایسے لوگوں کو یہ سزائیں دینا ان قوانینِ الٰہیہ میں سے ہے جو نہ بدلتے ہیں اور نہ ہی منسوخ ہوتے ہیں۔