زکات نکالنا
Question
کیا سال بھر قسطوں میں زکوٰۃ دینا جائز ہے؟
Answer
سائل کے لیے سال گزر جانے کے بعد اس مال کی زکات جو نصاب تک پہنچ جائے سال بھر کی قسطوں میں ان مستحق لوگوں کو دینا جائز ہےجنہیں وہ جانتا ہو اور جن کو ہر ماہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے اس کی ضرورت ہو، اس بات کو مدنظر رکھا جاۓ کہ اگلے سال کے مکمل ہونے سے پہلے اس نے تمام زکات ادا کر دی ہو۔