حقیقتِ حال کے بارے میں دہشت گرد تحریکوں کا نظریہ
Question
کیا دہشت گرد تنظیمیں اپنے افراد کو حقائق وواقعات اور نتائج کے بارے میں سوچنے اور تحقیق کرنے کی اجازت دیتی ہیں؟
Answer
انتہا پسند اور دہشت گرد جماعتیں اپنے پیروکاروں کے ذہنوں کو مسدود کرنے اور ان کی قوت فہم کو ختم کر دینے پر یقین رکھتی ہیں تاکہ وہ اپنےامراء اور قائدین کے ہاتھ میں ایک فرمانبردار آلہ بن کر رہیں کہ وہ جیسے ہی انہیں کوئی حکم دیں فوراً تعمیل کریں اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے آپ کو قتل ہونے کیلئے پیش کر دیں؛ داعش کے معاملے میں ہم دیکھتے ہیں کہ تنظیم کے منتظمین اپنے پیروکاروں پر اثر انداز ہونے اور نئے عناصر کو اپنی صفوں میں راغب کرنے کے لیے جدید تکنیکی ذرائع اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا استعمال کرتے ہیں اس طرح یہ سائٹس پرتشدد اور انتہا پسندانہ نظریے کو پھیلانے میں بہت موثر کردار ادا کرتی ہیں، وہ اس طرح کہ ان سائٹس پر تصویر خوش آئند اور تسلی بخش دکھائی دیتی ہے اور غیر مالوف چیزوں سے نئے عناصر کے خدشات کو دور کرتی ہے۔ مثال کے طور پر بہت سے جنگجو بلیوں اور پالتو جانوروں کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کر رہےہوتے ہیں۔ اگرچہ بہت ساری وڈیوز موجود ہیں جن میں شدت پسند جماعتوں کے جنگجوؤں- جن میں سے کچھ غیر ملکی بھی ہیں - کی قتل اور جبر کی ہولناک کارروائیاں دکھائی گئی ہیں، لیکن داعش کے جنگجو اپنی زندگیوں کے بارے میں جو عمومی تصویر پیش کرتے ہیں وہ ایک دوستانہ، نیک جذبات اور بامقصد سرگرمیوں ولی تصویر ہوتی ہے، ان سب چیزوں کو اس جھوٹی بہادری کے احساس کے ساتھ ملایا گیاہے، جسے مزید پیروکاروں اور حامیوں کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔