ٓخری زمانے کے بارے میں روایات
Question
تکفیری گروہوں نے کس طرح فتنے اور خونریزی بیان کرنے والی احادیث کی تشریح کی اور مخلوق پر ولایت کا ذریعہ بنایا؟
Answer
اکثر فتنے اور خونریزی بیان کرنے والی احادیث میں تکلیفی احکام مطلوب نہیں ہوتے برعکس احادیثِ احکام کے ، اور اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ تشابہ اور اختصار احادیثِ فتن میں نمایاں طور پر پائے جاتے ہیں ۔ اکثر احادیثِ فتن ان نصوص سے خالی نہیں جو متشابہ یا ایسی مجمل ہیں جو اپنے اجمال پر ہی قائم ہیں یعنی ان کی تفسیر کی ہی نہیں گئی اور یہ تشابہ اور اجمال احادیثِ فتن میں بہت سے پہلوؤں سے ظاہر ہے، جو سب کی سب محتاجِ بیان ہیں؛ اس لیے ان احادیث کی تفسیر وتشریح میں اختلاط اور وہم کثرت سے پایا جاتا ہے، ان کے اندر بیان کیے گئے اس زمانے میں بھی تشابہ پایا جا رہا ہے جس میں فتنے بپا ہونے ہیں جسے اللہ تعالی کے سوا حتمی طور پر کوئی بھی نہیں جانتا۔۔۔اسی طرح ان اشخاص میں بھی تشابہ موجود ہے جو آخری زمانے کے فتنوں کے ساتھ مذکور ہیں۔۔۔کیونکہ ان کی طرف جو نشاندہی کی گئی ہے وہ عام ہے۔ بعض نصوصِ فتن کا معین اشخاص پر اطلاق کرنے میں بہت زیادہ ابہام اور اختلاط ہے، یہی حال امام مہدی اور سفیانی کی خبر دینے والی مرویات کا بھی ہے ؛ کبھی بھی کوئی شخص آ کر کہنا شروع کر دیتا ہے کہ فلاں آدمی مہدی ہے اور فلاں سفیانی ہے،یہ سب دعوے بلا دلیل ہیں اورجن کے ساتھ لوگوں کو ایسے امور میں الجھایا جا رہا ہے جو ان سے مطلوب ہی نہیں ہیں۔