فکری انتہا پسندی

Egypt's Dar Al-Ifta

فکری انتہا پسندی

Question

اپنا نظریہ لوگوں میں پھیلا کر انتہا پسند کونسا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

Answer

بھرنا

شک پیدا کرنا

کمزور کرنا

مسخ کرنا

حملے

نسلیں

اعتدال

تصوراتانتہا پسند اپنے نظریے کو لوگوں میں پھیلا کر کئی مقاصد حاصل کرنا چاہتے، جن میں سب سے اہم یہ ہیں:

  1- معاشرے کے ارکان خصوصاً نوجوان ذہن کو اصل افکار سے مطابقت نہ رکھنے والے خیالات سے بھر دینا وہ کو اصل افکار جو ثقافت کے مختلف عناصر میں معاشرے کے مستقل مزاج سے موافقت رکھتی ہیں ۔

2- محکم مرجیعت والے نظریات اور عمل کی صحت میں شک پیدا کرنا، جو دوہری سمجھ بوجھ کا اور پھر منحرف طرز عمل کا ارتکاب کا سبب بنتا ہے۔

3- معاشرے کی وحدت کو کمزور کرنا، اس کی ہم آہنگی کو ختم کرنا اور اسے مختلف وابستگیوں کے ساتھ کئی اداروں اور کئی جہتوں میں تقسیم کرنا۔

4- اسلام اور اہلِ اسلام کی صورت کو مسخ کرنا اور انہیں گمراہ کن اوصاف سے متصف کرنا، تاکہ اسلام اور مسلمانوں کی اہمیت کو کم کیا جا سکے۔

5- اپنی جان پر، لوگوں پر یا معاشرے پر سنگین حملے کرنا اور شدید قسم کی اذیت دینا؛ تاکہ معاشرے کے اربابِ اختیار کو مجبور کیا جاۓ کہ وہ ان کے عقائد نافذ کریں۔

6 - ایسی سادہ لوح نسلیں پیدا کرنا جو حق و باطل میں فرق نہ کر سکتی ہوں اور تاریخ و تراث سے انکاری ہوں۔

7- ایسی نسلیں پیدا کرنا جو حقوقِ نفس اور حقوق العبادکے احترام سے غافل ہوں۔

8- اعتدال پسندی چھوڑ دینا؛ اس کا سبب دین میں غلو یعنی گروہی تعصب ، اپنے رہنما میں غلو کرنا اور گناہوں کی وجہ سے کسی کی تکفیر کرنا ہے۔

9- تصورات کے صحیح معانی کو بدلنا مثلاً خودکشی کو ان کے ہاں جہاد سمجھا جاتا ہے اور اپنے آپ کو ناحق قتل کرنا شہادت شمار ہوتا ہے۔

Share this:

Related Fatwas