فقہ اور شریعت

Egypt's Dar Al-Ifta

فقہ اور شریعت

Question

فقہ اور شریعت میں کیا فرق ہے؟

Answer

فقہ اور شریعت میں فرق یہ ہے کہ شریعت کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ماخوذ اصول اور قواعدِ عامہ کا مجموعہ ہے، اس میں عملی اور نظریاتی احکام، اخلاق، معاملات اور لوگوں کے درمیان باہمی تعلقات اور لوگوں اور ان کے خالق کے درمیان تعلق شامل ہیں، جب کہ فقہ کا تعلق صرف شرعی عملی احکام سے ہے اور یہ آئمۂ مجتہدین کرام کا کام ہے جسے انہوں نے صدیوں محیط زمانے میں مصادرِ شریعت سے مستنبط کیا ہے، ان میں سے کچھ احکام ثابت ہیں اور کچھ تغیر اور تجدید کو قبول کرتے ہیں، جس میں واقع، حالات اور زمان ومکان کی تبدیلی اور تجدید کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ پس شریعت عام اور ثابت ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی، اور فقہ خاص  ہوتی ہے اس میں تجدید اور تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور یہ اجتہاد اور غور و فکر پر مبنی ہوتی ہے، اسی طرح جب مسلمان میں مکلف بننے کی شرائط پوری ہو جائیں تو  شریعت اس پر لازم ہوجاتی ہے اور وہ عقائد، اخلاق اور کردار میں شریعت کے ہر حکم کا پابند ہو جاتا ہے۔ جب کہ مذاہبِ فقیہ میں سے مسلمان کسی بھی مذہب کا انتخاب کر سکتا ہے۔ اسی طرح شریعت ہر زمانے میں اور ہر جگہ صالح العمل ہے جب کہ فقہ اجتہاد ہے، یہ کبھی ایک وقت کے لیے تو مناسب ہوتا ہے لیکن دوسرے وقت میں نہیں ہوتا، یا کسی ایک جگہ اور ماحول کے لیے موزوں ہوتا ہے اور دوسری جگہ کے لیے نہیں موزوں نہیں ہوتا۔ یہ فرق محض اصطلاحی معنی کے لحاظ سے ورنہ فقہ شریعت کا جزو ہے کیونکہ یہ شریعت کا فہم اور اس کے مطابق عمل کا  ثمر ہے۔

Share this:

Related Fatwas