نومولود کو گھٹی دینا
Question
نومولود کی " تحنيك" کا کیا مطلب ہے اور اس کا کیا حکم ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟
Answer
نومولود کی تحنیک شہد اور کھجور وغیرہ جیسی میٹھی چیز چبا کرنومولود کے منہ میں ڈالنے اور اسے منہ کے اندر مل دینے کو کہتے ہیں۔ فقہاء نے اسے سنت اور مستحب قرار دیا ہے؛ کیونکہ یہ نبی اکرم ﷺ کا عمل ہے،حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا، میں اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور اسے ایک کھجور کی گھٹی دی۔ متفق علیہ۔ اس عمل میں یہ بھی ملحوظ رہے کہ ایسا کرنے والے کو اس معاملے میں تجربہ ہونا چاہیےتاکہ یہ نومولود کو نقصان پہنچنے کا سبب نہ بن جاۓ، کہ وہ اپنے گمان میں اس بچے کا فائدہ اور بھلا کرتا کرتا اسے نقصان نہ پہنچا بیٹھے ۔