مفادات کو معطل کرنا
Question
بعض ملازمین کا لوگوں کے مفادات میں ناحق معطل کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
حکومتی ملازم اجرتی کارکن ہوتا ہے جو کام اسے تفویض کیا جاتا ہے وہ اس پر امین ہوتا ہے ۔ اس کام کی اجرت لینے کے باوجود اسے مطلوبہ طریقے سے انجام نہ دینا سونپی گئی امانت میں خیانت ۔ سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہوآلہ وسلم نے فرمایا: منافق کی تین نشانیاں ہیں: جب وہ بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، جب کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جاتی ہے تو خیانت کرتا ہے۔ اسے امام بخاریؒ نے روایت کیا ہے)
نیز لوگوں کے مفادات کو اور مختلف کاموں کو معطل کرنا، ان میں تاخیر کرنا یا ان کو مطلوبہ طریقے سے انجام نہ دینا باطل طریقے سے مال کھاناہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہمیں اس سے منع کیا گیا ہے: ’’اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ مگر یہ کہ آپس کی خوشی سے تجارت ہو۔ ‘‘ (النساء:29)۔
پس ملازمین کا عوام کے مفادات کو نا حق معطل کرنا جائز نہیں۔ ایسا کرنے والے کو اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے تاکہ اس کی کمائی حلال ہو۔