بغیر لائسنس کے پروجیکٹ شروع کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

بغیر لائسنس کے پروجیکٹ شروع کرنا

Question

بغیر لائسنس کے کارخانے کھولنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

اسلام نے کام کرنے اور کمانے کو عظیم اعمال میں ایک قرار دیا ہے۔ حضرت مقدام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کسی انسان نے اس شخص سے بہتر روزی نہیں کھائی، جو خود اپنے ہاتھوں سے کما کر کھاتا ہے اللہ کے نبی داؤد علیہ الصلوٰۃ والسلام بھی اپنے ہاتھ سے کام کر کے روزی کھایا کرتے تھے۔ روایتِ امام بخاری۔

جہاں تک بغیر لائسنس کے کارخانوں یا غیر قانونی فیکٹریوں کا تعلق ہے، یہ شرعاً حرام ہیں۔ چونکہ یہ کارخانے تصریحات کی خلاف ورزی کر کے ماحول کو ضرر  اور نقصان پہنچاتی ہیں، پڑوسیوں کو ایذا دیتی ہیں۔ اوراس میں تجارتی دھوکہ دہی بھی ہے، جسے شریعت نے حرام قرار دیا ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غلے کی ایک ڈھیری کے پاس سے گزرے توآپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا، آپ کی انگلیوں نے نمی محسوس کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ” غلے کے مالک! یہ کیا ہے؟“ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! اس پر بارش پڑ گئی تھی۔ آپ نے فرمایا: ” توتم نے اسے (بھیگے ہوئے غلے) کو اوپر کیوں نہ رکھا تاکہ لو گ اسے دیکھ لیتے؟ جس نے دھوکا دیا، وہ ہم سے نہیں۔“

Share this:

Related Fatwas