مرحوم کے لیے دعا
Question
کیا میت کے لیے (اللهم اجعل مثواه الجنة) "اے اللہ اس کی آرام گاہ جنت بنا دے" کے جملہ کے ساتھ دعا کرنا جائز ہے؟
Answer
میت کے لیے اس جملے کے ساتھ دعا کرنا: (اللهم اجعل مثواه الجنة) "اے اللہ اس کی آرام گاہ جنت بنا دے" شرعاً جائز ہے، دعا میں"مثوی" (آرام گاہ) کی تعبیر جنت کے ساتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں، نہ ہی شرعی نقطہ نظر سے اور نہ ہی عربی لغت کے اعتبار سے۔
ان لوگوں کے قول کا کوئی اعتبار نہیں جو یہ کہتے ہیں کہ جنت کے ساتھ «المأوى» یا «المستقر» کی تعبیر استعمال کرنا صحیح ہے نہ کہ «المثوى» کی تعبیر۔یہ کلام غیر صحیح ہے اور قرآن کریم میں ان الفاظ کے استعمال کے مخالف ہے ۔