ادویات خریدنے کے لیے زکوٰۃ دینا

Egypt's Dar Al-Ifta

ادویات خریدنے کے لیے زکوٰۃ دینا

Question

غریب مریضوں کی ادویات خریدنے کے لیے زکوٰۃ دینے کا حکم

Answer

غریب مریضوں کے علاج پر اور ان کی ادویات خریدنے پر مالِ زکوٰۃ خرچ کرنا جائز ہے۔ لباس، خوراک، رہائش، معاش، تعلیم، علاج اور زندگی کے دیگر تمام معاملات میں غریبوں اور مسکینوں کی کفالت اولین ترجیح ہونی چاہیے، تاکہ زکوٰۃ کی بنیادی حکمت کی تکمیل ہو، جس کی طرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس فرمان میں اشارہ فرمایا ہے: "یہ (مالِ زکوٰۃ) ان کے امیروں سے لیا جاۓ گا اور ان کے غریبوں کو دیا جاۓ گا۔" متفق علیہ۔ اس حدیث کے مفہوم میں ایسے مریضوں کا علاج کرنا بھی شامل ہے جو علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے اور ضرورت مندوں کو درکار طبی خدمات میں یہ مال خرچ کرنا بھی حدیث کے مفہوم میں ابتداءً شامل ہے۔

Share this:

Related Fatwas