معذوروں کے حقوق
Question
شرعیت میں معذوروں کے کیا حقوق ہیں؟
Answer
شریعت مطہرہ میں معذوروں کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور حصولِ تعلیم میں، زندگی کے ہنر سیکھنے میں اور تخلیقی صلاحیتوں کو دریافت کرنے میں ان کی مدد کرنے کیلئے تمام ذرائع کو بروۓ کار لانا واجب قرار دیا ہے، اور ان سے کسی بھی قسم کی بد اخلاقی کو حرام کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی شریعت تعاون کی دعوت دیتی ہے، اور لوگوں کو اچھے اخلاق کی ترغیب دیتی ہے اور فحش گوئی اور برے افعال سے منع کرتی ہے۔ اسی وجہ سے کسی پر طعن و تشنیع کرنے اور تحقیر کرنے کی مذمت اور ممانعت آئی ہے؛ جیسا کہ الله تعالی ارشاد فرماتا ہے: اے ایمان والو! ایک قوم دوسری قوم سے ٹھٹھا نہ کرے عجب نہیں کہ وہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں دوسری عورتوں سے ٹھٹھا کریں کچھ بعید نہیں کہ وہ ان سے بہتر ہوں، اور ایک دوسرے کو طعنے نہ دو اور نہ ایک دوسرے کے نام دھرو، فسق کے نام لینا ایمان لانے کے بعد بہت براعمل ہے، اور جو باز نہ آئیں سو وہی ظالم ہیں۔ ( سورہ الحجرات :11)