اسراء اور معراج کی خوشی منانا
Question
رجب کی ستائیسویں تاریخ کو اسراء اور معراج کی خوشی منانے کا کیا حکم ہے ؟
Answer
سلف اور خلف علماء کا معتمد علیہ اور معمول بہ قول یہ ہے کہ اسراء اور معراج ماہ رجب کی ستائیسویں رات کو ہوئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشیاں منانے اور آپ کی عزت و احترام کے پیش نظر مسلمانوں کا اس تاریخ کو مختلف اطاعتوں وعبادتوں کے ساتھ منانا ایک جائز اور مستحب امر ہے۔ اور جو اقوال مسلمانوں کو اس عظیم تقریب کو منانے سے منع کرتے ہیں، وہ ایسے فاسد اقوال ہیں کہ جنہیں ان بدعتیوں سے پہلے کسی نے نہیں کہا۔ اور ان کو قبول کرنا یا ان پر اعتماد کرنا جائز نہیں ہے۔