نماز میں آخری تشہد کے بعد دعا کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

نماز میں آخری تشہد کے بعد دعا کرنا

Question

نماز میں آخری تشہد کے بعد دعا کا کیا حکم ہے؟

Answer

آخری تشہد کے بعد کی دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، اور یہ دعا مستحب ہے واجب نہیں، نمازی آخرت کے اور دنیا کے امور میں جو چاہے دعا کر سکتا ہے اور ماثور (مروی) اور غیر ماثور دونوں طرح کے الفاظ کے ساتھ دعا مانگ سکتا ہے۔ اور ماثور دعاؤں میں ایک وہ ہے جسے امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ نے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے: "اللَّهُمَّ إني أعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ، وَأعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَسيحِ الدَّجَّال، وأعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيا والمَماتِ، اللَّهُمَّ إني أعُوذُ بِكَ من المأثمِ والمَغْرَمِ".( " اے اللہ میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ زندگی کے اور موت کے فتنوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ دجال کے فتنہ سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں گناہوں سے اور قرض سے"

Share this:

Related Fatwas