لوگوں کا اپنی نجی زندگی کی تفصیلات ...

Egypt's Dar Al-Ifta

لوگوں کا اپنی نجی زندگی کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرنا

Question

لوگوں کا اپنی نجی زندگی کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا کیا حکم ہے ؟

Answer

یوٹیوبرز کا مشہور ہونے کیلئے ایسی ویڈیو کلپس شائع یا نشر کرنا جن میں ان کی یا ان کی فیملیز کی نجی زندگی کی تفصیلات ہوں، اگر ان ویڈیوز میں ایسی چیزیں ہوں جن کا کسی کو بتانا عرف میں معیوب یا برا سمجھا جاتا ہو جیسے ستر وغیرہ ۔۔تو اس وڈیو کو نشر کرنا شرعاً ناجائز اور قانوناً جرم ہے ،کیونکہ اس سے معاشرے میں فحاشی پھیلتی ہے اور معاشرے کے ساتھ زیادتی ہے ، اگر وڈیو میں ایسی چیزیں ہوں جن پر کسی کو مطلع کرنا صحیح ہو اور وڈیو جائز مقصد کیلئے نشر کر رہا ہو جیسے کہ  کوئی مہارت یا تجربہ فراہم کرنا یا بھلائی کے کاموں میں سے کسی جانب توجہ دلائی جا رہی ہو تو اس میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں بشرطیکہ وہ اس سلسلے میں روایات اور معاشرے کی تقالید کی پاپندی کرے، اور شائع کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ جس بارے میں وہ گفتگو کر رہا ہے اور لوگوں کے درمیان پھلا  رہا ہے اس میں مہارت رکھتا ہو ۔

Share this:

Related Fatwas