میت کے علم کو پھیلانا
Question
کیسے شریعتِ مطہرہ نے میت کا علم پھیلانے کی ترغیب دی اور اسے چھپانے پر تنبیہ کی ہے؟
Answer
وارث کا میت کے ساتھ نیکی کرنے کے عظیم ترین اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اس کے علم کو چھپانے کی بجاۓ پھیلانے کی کوشش کرے ۔ تنے ہی علمی ورثے ضائع ہو گئے صرف اس وجہ سے کہ وارثوں نے اپنے مورث کے علم کو لوگوں سے چھپا کر صرف اپنے لیے محفوظ رکھا، یا اس کی نشر و اشاعت میں سستی برتی اور اسے ایسے مقامات پر نہ رکھا جہاں لوگ اس سے استفادہ کر سکتے تھے۔
اگر انہوں نے علم کو پھیلایا ہوتا اور لوگوں کو اس سے فائدہ اٹھانے دیا ہوتا تو اس سے میت کا نام بلند ہوتا اور بعد از وفات اس کے ثواب میں اضافے کا سبب بنتا۔