ترتیب نزول اور ترتیب مصحف کے درمیان فرق
Question
قرآن عظیم میں ترتیب نزول اور ترتیب مصحف کے درمیان کیا فرق ہے؟
Answer
جمہور علماء کا کہنا ہے کہ ترتیب مصحف (یعنی سورتوں کی ترتیب) اور ترتیب نزول دونوں ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے توقیفی امر ہیں، یعنی یہ دونوں ہی رسول اللہ ﷺ کے حکم سے متعین ہیں۔
کچھ علماء کا کہنا ہے کہ صرف ترتیب نزول رسول اللہ ﷺ کی طرف سے توقیفی ہے، کیونکہ قرآن مجید آپ ﷺ پر مرحلہ وار نازل ہوتا تھا، اور آپ ﷺ اپنے اصحاب و کاتبین وحی کو ہدایت دیا کرتے تھے کہ یہ آیت فلان سورت میں فلاں جگہ پر رکھی جائے، اور یہ سورت فلان سورت کے بعد رکھی جائے۔ لیکن ترتیب مصحف کا معاملہ یہ ہے کہ اس کا کچھ حصہ توقیفی ہے اور کچھ اجتہادی ۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.