دورِ حاضر کے خوارج کی وجہ سے مصر میں عوامی ذوق اور سماجی ومذہبی زندگی کو پہنچنے والا نقصان
Question
دورِ حاضر کے خوارج نے مصر میں عوامی ذوق اور سماجی ومذہبی زندگی کو کیسے خراب کیا اور نقصان پہنچایا؟
Answer
دورِ حاضر کے خوارج شاذ نظریات کے ساتھ منفرد منہج پر قائم ہیں لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں کہ یہ افکار دین کا حصہ ہیں ان افکار میں حکومتوں کے ساتھ مستقل دشمنی اور یہ دعویٰ ہے کہ آج اسلامی دنیا پر حکومت کرنے والی تمام حکومتیں اگر کافر نہیں تو کم از کم ظالم ضرور ہیں اور یہ کہ ہمارے ممالک میں شریعت نافذ نہیں اور سرکاری اداروں کے علماء حکومتی علماء ہیں جو دین کو دنیا کے بدلے بیچ چکے ہیں، اس کے علاوہ ایسی ایسی خرافات اور جھوٹ پھیلاتے ہیں جو مسلمانوں اور ایک ہی ملک کے باشندوں کے درمیان انتشار کی آگ کو ہوا دیتے ہیں۔ ان اصول کا عکس ان لوگوں کے افعال میں دکھائی دیتا ہے جو ان کے جھوٹ اور بہتان پر یقین رکھتے ہیں، لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ سرکاری اموال کو حلال سمجھتے ہیں جس کی بنیاد پر ان کے ذہنوں میں حکومتوں کے ظالم بلکہ کافر ہونے کا تصور بسا ہوا ہے، وہ سرکاری اداروں کے علماء کی طرف رجوع نہیں کرتے بلکہ ان کی توہین کرتے ہیں ہم وطنوں اور سب انسانوں کے لیے بغض اور نفرت پھیلاتے ہیں، ان کے ساتھ معاملات نہیں رکھتے، اس کے علاوہ ان کے اور بھی بہت سے معاملات ہیں جو حقیقی دین اور اعلیٰ اخلاق سے بہت دور ہیں۔