داعش کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیاں
Question
تنظیمِ داعش نے کونسی خلاف ورزیاں کی ہیں؟
Answer
دہشت گرد تنظیم داعش نے شریعت کی بہت سی خلاف ورزیاں کی ہیں، اس کے باوجود کہ یہ خونی تنظیم اصل میں نفاذِ اسلامی شریعت کے کیلئے قائم ہوئی تھی جس کا اس کا دعویٰ تھا کہ شریعت نافذ نہیں ہے۔ اور ان خلاف ورزیوں میں سے کچھ یہ ہیں: اپنے عقیدے اور منہج کے مطابق غیر مسلموں کو اسلام قبول کرنے یا خراج دینے پر مجبور کرنا۔ لوگوں کو اپنے خلیفہ کی بیعت کرنے پر مجبور کرنے کے لیے تشدد یا قتل کی دھمکی دینا۔ اسراف، فسق وفجور اور قتل کر کے فخر کرنا اور پھر وہ اس عمل کی ویڈیو بنا کر انٹرینٹ پر پھیلاتے ہیں حالانکہ شریعتِ مطہرہ نے ان تمام چیزوں کو حرام قرار دیا ہے۔ تاریخ اور قومی ادب پڑھانے سے یا مختلف ثقافتوں یا مذاہب والے نصاب پڑھانے سے روکنا۔ سنت گمان کرتے ہوۓ سیاہ جھنڈے کو اپنا نشان بنانا حالانکہ صحیح بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جھنڈے کے لیے کوئی خاص رنگ متعین نہیں کیا تھا۔ لوگوں کو آرمی اور پولیس کے کالجوں میں داخلہ لینے سے روکنا تاکہ ان اداروں میں شامل ہو کر یہ لوگ ان حکومتوں کے حامی نہ بنیں جو انتہا پسندانہ طرز عمل کی پیروی نہیں کرتیں۔ اور لاء کالجز میں تعلیم حاصل کرنے کو ناجائز قرار دینا؛ کیونکہ ان کے گمان کے مطابق یہ کالج شریعت سے متصادم وضعی قانون سکھاتے ہیں۔