دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنا
Question
دعا کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنے کا کیا حکم ہے کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے؟
Answer
نماز کے اندر اور نماز کے باہر دعا کے دوران ہاتھ اٹھانا اور دعا کے بعد ہاتھ چہرے پر پھیرنا سنت ہے یہی جمہور علماء کا قول ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں دعا کرنے کا حکم دیا ہے اور اسے قبول کرنے کا ہم سے وعدہ کیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {اور تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔" [غافر:60]۔ نماز کے اندر اور اس کے باہر دورانِ دعا ہاتھ اٹھانا اور دعا کے بعد ہاتھ چہرے پر پھیرنا بھی دعا کی مستحب سنتوں میں سے ہے: ۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب تم اللہ تعالی سے مانگو تو اپنی ہتھیلیوں کے ساتھ مانگو، اور ان کی پشت کے ساتھ نہ مانگو، اور انہیں اپنے چہرے پر پھیرا کرو۔"اسے امام حاکم نے روایت کیا ہے۔