نذر مانی گئی چیز میں شک ہونا
Question
ایک آدمی نے نذر مانی اور پھر نذر مانی گئی چیز پر شک ہو گیا۔ تو کیا حکم ہے؟
Answer
جس نے نذر مانی پھر نذر والی چیز میں اسے شک ہو گیا یا بھول گیا کہ وہ نماز تھی یا روزہ تھا یا صدقہ تھا یا کوئی اور چیز تھی؟ وہ اجتہاد کرے یہاں تک کہ کسی ایک چیز پر اس کا ظن غالب آ جاۓ تو اسی پر عمل کرے اور اگر اجتہاد کے باوجود کوئی ایک چیز ظاہر نہ ہو تو قسم کا کفارہ ادا کرے گا۔ کیونکہ نذر والی چیز کے بارے میں شک کرنا اس کا نام نہ لینے کے مترادف ہے، اور اس لیے کہ نذر کی قسم کو متعین کرنے سے عاجز آنا اسی طرح ہے جس طرح کسی نے کسی چیز کی نذر مانی اور پھر اسے پورا نہ کر سکا۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.