بیوہ عورت کی عدت ۔
Question
بیوہ عورت کی عدت کتنی ہے اور کیا دوران عدت اس کا گھر سے باہر نکلنا جائز ہے؟
Answer
جس عورت کا شوہر فوت ہو گیا ہو اس کی عدت چار ہجری مہینے دس دن ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (اور جو تم میں سے مر جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو ان بیویوں کو چار مہینے دس دن تک اپنے آپ کو روکنا چاہیے) [البقرة: 234].
عدت کے دوران شوہر کے گھر سے دن کے وقت نکلنا اس کیلئے جائز ہے لیکن پوری عدت میں رات ازدواگی گھر میں ہی گزارے گی۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.