اہلِ تخصص کا احترام

Egypt's Dar Al-Ifta

اہلِ تخصص کا احترام

Question

کیا اہلِ تخصص سے ان امور میں رجوع کرنا واجب ہے جس میں وہ علم و معرفت کے لحاظ سے مہارت رکھتے ہوں؟

Answer

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تخصص کا احترام کرنا سکھایا ہے۔ اپنے پاس علم الہی کے باوجود، آپ تمام دنیاوی امور میں ماہرین صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے مشورہ کیا کرتے تھے تاکہ ہمیں ماہرین کی طرف رجوع کرنا سکھائیں اور آپ ﷺ نے صحابہ کرام کے تخصصات پر ان کی تعریف کیا کرتے  اور فرماتے: میری امت میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکر ہیں اور ان میں اللہ تعالی کے دین میں سب سے زیادہ سختی کرنے والے عمر ہیں - اور عفان نے کہا: اللہ تعالی کے حکم میں سب سے زیادہ سختی کرنے والے عمر ہیں - اور ان میں سب سے زیادہ سچے حیا والے عثمان ہیں ، سب سے زیادہ فرض ادا کرنے والے   زید بن ثابت ہیں اور ان میں سب سے زیادہ کتاب اللہ کی تلاوت کرنے والے ابی بن کعب اور حلال و حرام کاسب سے زیادہ علم رکھنے والے بن معاذ بن جبل ہیں اور خبردار  ہر قوم کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابو عبیدہ بن جراح ہیں۔ اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ اس حدیث میں لوگوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ان تخصصات اور مہارتوں سے آگاہ رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کی طرف رجوع کر سکیں یا جب کوئی تضاد ہو تو صاحبِ تخصص کے قول کو ترجیح دے سکیں۔

Share this:

Related Fatwas