انتہا پسند کے نفسیاتی محرکات (1)
Question
انتہا پسند شخصیت کے اہم نفسیاتی محرکات کیا ہیں؟
Answer
مایوسی اور احساس کمتری انتہا پسندی کے اہم نفسیاتی محرکات میں سے ہیں۔
مایوسی انتہا پسندی کے رجحان کی تشریح میں سب سے مشہور اور مقبول نظریات میں سے ہے، مایوسی پیدا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انسان اپنی ضروریات کی تسکین کے حوالے سے توقعات بہت زیادہ بڑھا لیتا ہے ، لیکن اپنے حالات کے پیشِ نظر وہ اپنی کچھ ہی توقعات کو پورا کرنے کے قابل ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے وہ (دشمنی اور جارحیت) کی طرف چلا جاتا ہے اور غیر مناسب جگہ پر جارحیت کرتاہے۔
اس طرح مایوسی اس شخص کو پرتشدد رویے کی طرف دھکیل دیتی ہے، جس کے بعد اس کے شدت پسند تنظیموں میں شامل ہونے یا ایسے خیالات کو اپنانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں تشدد جن کا بنیادی اختیار ہے۔
- احساسِ کمتری: یا جسے ماہرینِ نفسیات " inferiority complex" کے نام سے جانتے ہیں:
بہت سے نفسیاتی مطالعات نے احساس کمتری کو انتہا پسندی کے محرکات میں سے ایک محرک کہا ہے، کیونکہ اس کمپلیکس میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا، جو انسان کو شدت پسند جماعتوں میں سے کسی ایک کے ذریعے تحفظ حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر آمادہ کرتا ہے، جن کے ذریعے وہ شخص قوت اور طاقت محسوس کرتا ہے۔
اس طرح کےکا شخص شدید مرض کی کیفیت میں ہوتا ہے جس کے لیے اسے مسلسل طاقت کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ہمیشہ زندگی میں اپنی پوزیشن کو محفوظ بنانے کی کوشش کرتا ہے، جس کی خاطر وہ ہمیشہ غیر معمولی کوششیں اور صبر کے بغیر اور دوسروں کا خیال کیے بغیر پرتشدد ردعمل کا استعمال کرتا ہے ۔