انتہا پسند کے نفسیاتی محرکات (4)

Egypt's Dar Al-Ifta

انتہا پسند کے نفسیاتی محرکات (4)

Question

جذباتی پن اور عزلت پسند ی کا انتہا پسند شخصیت پر کیا اثر ہوتا ہے؟

Answer

جذباتی پن کا مطلب جذبات میں مبالغہ ہے ، خواہ وہ جذبات محبت کےہوں، یا نفرت یا غصے کے۔ جذباتی شخص اپنی زندگی کے حالات اور لوگوں کے تئیں جن احساسا ت کو محسوس کرتا ہے ان کے بارے میں متوسط ،معتدل اور فائنل موقف اختیار نہیں کر سکتا، لہٰذا بعض اوقات جذباتی شخص کو محبت صرف اس وجہ سے شدت پسندی کی طرف دھکیل دیتی ہے کہ جس شخص  کےساتھ وہ محبت کرتا ہے وہ انتہا پسندوں کی صفوں میں ہوتا ہے، اس لیے وہ بھی ان کی طرف مائل ہو نے لگتا ہے یہاں تک کہ اس شخص سے لگاؤ ​​کی وجہ سے انہیں کے طرز عمل میں شامل ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس،کبھی کسی شخص کی کسی خاص فرد یا گروہ سے نفر ت بھی اسے ایسا کرنے پر آمادہ کر دیتی ہے اور کسی ایسی  فکر یا گروہ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر مجبور کر دیتی ہے جس کے عمل سے اس شخص یا گروہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس طرح جذبات میں خلل اور مبالغہ آمیز ردعمل اس شخص کو انتہا پسندی کی طرف لے جاتا ہے۔

جہاں تک عزلت پسندی(انٹروورٹڈ) کا تعلق ہے، بہت سے اسکالرز کا خیال ہے کہ ایک انتہا پسند شخص ایسا ہو سکتا ہے کہ خود انحصاری اور عزلت پسندی کا شکار ہو بلکہ عزلت پسندی (انٹروورٹڈ)اور انتہا پسندی کے درمیان یہ تعلق ہے کہ انتہا پسند گروہ عام طور پر ایسے سادہ خطاب کا استعمال کرتے ہیں جو یکطرفہ اور واحد انتخاب پر منحصر ہوتا ہے، اور عزلت پسند طبیعت کے موافق ہوتا ہے جو انتہا پسند افکار کو ترجیح دیتا ہے اور انہیں لوگوں پر اعتماد محسوس کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ان افکار کو قبول کرنے اور ان میں شامل ہونے والا دوسروں کے مقابلے میں بڑا امیدوار بن جاتا ہے۔

Share this:

Related Fatwas