فتویٰ دینے کی شرائط

Egypt's Dar Al-Ifta

فتویٰ دینے کی شرائط

Question

اسلام میں فتویٰ دینے والے کے لیے کیا شرائط ہیں؟

Answer

فتویٰ کسی خاص واقعہ یا جدید مسئلے کے بارے میں شرعی حکم کی خبر دینے کا نام ہے، اس اہم کردار کی اہمیت کے پیش نظر علماء نے اس کیلئے کچھ شرائط مقرر کی ہیں جن کا پایا جانا مفتی میں ضروری ہے۔  پس ضروری ہے کہ فتوی دینے والا فقہ اور اصولِ فقہ کا عالم ہو، فقہاء کے اقوال کو سمجھتا ہو ، مذاہبِ فقہیہ سے واقف ہو، اسے دورِ حاضر اور لوگوں کے حالات کی بصیرت ہو، ثابت اور متغیر میں فرق کرنے کا اہل ہو، اور ترجیحات سے واقف ہو، اور شرعی دلائل سے استنباط کے طریقے جانتا ہو۔

بغیر علم کے فتویٰ دینا اسلامی شریعت کے مطابق حرام ہے۔ کیونکہ وہ شخص اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جھوٹ بولتا ہے اور لوگوں کو گمراہ کرتا ہے۔

آخر میں یہ کہ، اس دور میں، علمی تخصص اور منہجیت کی شرط کو شامل کرنا بھی ضروری ہے -جس کی نمائندگی فتوىٰ کے متعلقہ ادروں سے حصولِ علم میں ہوتی ہے یعنی مفتی کو افتاء کے اسلامی سرکاری اداروں کی طرف سے سند یافتہ ہونا چاہیے۔

Share this:

Related Fatwas