نمازِ جنازہ کے صحیح ہونے کی شرائط

Egypt's Dar Al-Ifta

نمازِ جنازہ کے صحیح ہونے کی شرائط

Question

 نماز جنازہ کے صحیح ہونے کی کیا شرائط ہیں؟

Answer

نمازِ جنازہ پڑھنا جمہور فقہاءِ عظام کے نزدیک فرض کفایہ ہے، اور شریعت مطہرہ نے اس کی ترغیب دی ہے، اور تدفین تک جنازہ کی پیروی کرنا مستحب ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے  فرمایا: ”جو شخص کسی جنازہ میں شریک ہوا اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھی تو اسے ایک قیراط ملے گا، اور جو شخص اس کے دفن ہونے تک ساتھ رہے گا اسے دو قیراط ملیں گے، پوچھا گیا: دو قیراط کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "دو عظیم پہاڑوں کی مثل۔ (متفق عليه )  نمازِ جنازہ کے صحیح ہونے کے لیے وہی شرائط ہیں جو  فرض نمازوں کے صحیح ہونے کی ہیں: یعنی حدث اصغرو اکبر سے پاک ہونا اور بدن، کپڑے اور مکان کا نجاستوں سے پاک ہونا،  شرمگاہ کا چھپانا، قبلہ شریف کی طرف منہ کرنا اور نیت کرنا۔

Share this:

Related Fatwas