اس حاملہ عورت کی عدت جس کا شوہر فوت ہو گیا ہو۔
Question
اس بیوی کی عدت کیا ہے جس کا شوہر اس کے حمل کے دوران فوت ہو گیا ہو؟
Answer
وضعِ حمل یعنی پیدائش کے ساتھ حاملہ عورت کی عدت مطلقاً ختم ہو جاتی ہے خواہ علیحدگی موت کی وجہ سے ہوئی ہو یا کسی اور وجہ سے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: " اور حمل والیوں کی عدت ان کے بچہ جننے تک ہے " [الطلاق: 4] اور یہ آیت اپنے عموم کی وجہ سے اس حاملہ کو بھی شامل ہے جس کا شوہر فوت ہو گیا ہو اور اس کے علاوہ کو بھی ۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.