کینسر کے مریض بچوں کو بال عطیہ کرنا
Question
کیا کسی شخص کا اپنے کچھ بال بچوں کے کینسر ہسپتال کو عطیہ کرنا جائز ہے؟ تاکہ ان بچوں کے پہننے والی وگ بن سکے؟
Answer
انسان کا اپنے کچھ بال چلڈرن کینسر ہسپتال کو ان بچوں کے پہننے والی"وگ" بنانے کیلئے عطیہ کر نا جائز ہے جن کے بال کیموتھراپی کی وجہ سے گر گئے ہوں۔ کیونکہ اس عمل میں ان کی وہ مصلحت پائی جا رہی ہے جس کا شریعت میں اعتبار کیا گیا ہے اور اس صورت میں عطیہ کرنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجر ِ عظیم اور بہت زیادہ ثواب ہوگا۔ کیونکہ یہ عمل اس بچے کو حوصلہ دینے کے علاوہ اس کے نفسیاتی ضرر کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے بال اس بیماری کی وجہ سے جھڑ گئے ہوں، اور اس عمل کا اس شرعی ممانعت سے کوئی تعلق نہیں جو کسی کے بال اپنے بالوں کے ساتھ لگانے کے بارے میں آئی ہے،مزید یہ کہ بچہ جب تک بالغ نہیں ہوتا غیر مکلف ہے ۔