چھوٹی بچیوں کو نماز کی تربیت دینا

Egypt's Dar Al-Ifta

چھوٹی بچیوں کو نماز کی تربیت دینا

Question

کیا تربیت کی عرض سے بچوں کے لیے بغیر وضو یا بچیوں کے لیے بغیر حجاب نماز پڑھنا جائز ہے ؟

Answer

گھروں اور اسکولوں میں  ہراس طریقے سے بچوں کو نماز  کی تربیت دینا جو ان کے حالات کے مطابق ہو اور جسے وہ پسند کریں اور قبول کریں - چاہے یہ تربیت لڑکیوں کے لیے بغیر وضو یا حجاب کے ہی کیوں نہ ہو - ایسا عمل ہے جس کے فاعل کو اور اسے انجام دینے والے کو ثواب ملے گا، بہتر ہو گا کہ یہ عمل بچوں کی نفسیات کے ماہرین اور اعلی اقدار کو دلوں میں راسخ کرنے والے ماہرین کے مشورے کے ساتھ  اور صبر و تحمل سے کیا جاۓ تاکہ ان کو عبادات کی تربیت دی جاسکے اور وہ مستقبل میں شرعی فرائض کی ادائیگی کے قابل بن سکیں، اور اس میں استقامت کا وہ مفہوم بھی شامل ہو جس کا اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں حکم دیا گیا ہے: {اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو اور اس پر قائم رہو، ہم تم سے روزی نہیں مانگتے، ہم تمہیں روزی دیتے ہیں، اور اچھا انجام پرہیزگاری کا ہے۔ (طٰہٰ: 132) اور فرمانِ باری تعالی ہے { اور اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم کرتا تھا اور وہ اپنے رب کے ہاں پسندیدہ تھا۔ " [مریم: 55]۔

Share this:

Related Fatwas