زکوٰۃ فنڈز سے غریبوں کی ضروریات کو ...

Egypt's Dar Al-Ifta

زکوٰۃ فنڈز سے غریبوں کی ضروریات کو پورا کرنا

Question

مالِ زکوٰۃ سے غریبوں کی گوشت اور مرغی کی ضروریات پوری کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

اگر یہ فقراء مستحقین کے لیے بہتر ہو تو خیراتی تنظیمیں مالِ زکوٰۃ کا ایک حصہ غریبوں کے لیے گوشت اور مرغی کی خریداری کے لیے مختص کر سکتی ہیں ۔ رفاہی ادارے غریبوں کی ضرورت کی خریداری کے وکیل اور ایجنٹ کی طرح ہوتے ہیں، اگر فقیر کی ضرورت کو اس کی ضروریات کے توازن اور اس کی ترجیحات میں ترتیب کا خیال رکھا گیا ہو تو مالِ زکوٰۃ کا کچھ حصہ ہر خاندان کی ضرورت کےمطابق اس قسم کی خریداری کے لیے مختص کرنے میں کوئی حرج نہیں؛ کیونکہ یہ طریقہ مصلحت کے پیشِ نظر فقیر کی ضرورت کے مطابق زکوٰۃ دینے اور اس کی ضرورت کو پورا کرنے کے قبیل سے ہے۔یہ طریقہ زکوٰۃ کے مقصد پر نظر پر رکھنے کے قبیل سے بھی ہے اور وہ ہے غریبوں اور مسکینوں کی ضروریات کو پورا کرنا ۔

Share this:

Related Fatwas