جمع بین الصلاتین

Egypt's Dar Al-Ifta

جمع بین الصلاتین

Question

کیا عذر کی وجہ سے نمازوں کو جمع کرنا جائز ہے ؟  

Answer

اصل یہ ہے کہ فرض نمازوں کو ان کے وقت میں اداکیاجائے  اور یہ عمل اللہ تعالی کےمحبوب اعمال میں سے ایک ہے۔  اور ظہر اور عصر یا  مغرب اور عشاء  کی دو نمازوں  کو بیماری یا سفر کی وجہ سے  جمع کرنے کی رخصت باتفاقِ جمہور علماء شریعت جائز ہے ۔

اور ان عذروں کے علاوہ کسی عذر کی وجہ سے دو نمازوں کو جمع کرنا -جیسے کسی ضرورت کو پوراکرنے کی وجہ سے یا کسی کام وغیرہ میں مشغول ہونے کی وجہ سے - بھی  شرعا جائز ہے بشرطیکہ اسکو عادت نہ بنائے ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ اگر وہ تاخیر کرنا چاہتا ہے تو دونوں نمازوں میں سے پہلی کے وقت میں جمع کرنے کی نیت کرے اور اگر جمع تقدیم کرنا چاہتاہے تو پہلی نماز کی تکبیر  تحریمہ کہتے وقت یا اس نمازکے دوران کرے اور یہ کہ ان دونوں نمازوں کے درمیان  زیادہ فاصلہ نہ ہو   ۔

Share this:

Related Fatwas