کسی کی بیماری پر خوش ہونا
Question
اس شخص کا کیا حکم ہے جو کسی کی بیماری پر خوش ہو ؟
Answer
دوسروں پر آنے والی مصیبتوں اور آزمائشوں- جس میں موت بھی شامل ہے - پر خوش ہونا اعلی اخلاق نہیں، کسی کی موت پر خوش ہونے والا بھی کسی دن اسی طرح مر جائے گا، تو کیا کسی انسان کیلئے یہ باعثِ مسرت ہو سکتی ہے جب اسے بتایا جاۓ کہ فلاں فلاں کو خوشی ہے کہ تو مر جاۓ ؟ !۔ سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اپنے بھائی کی مصیبت پر فخر نہ کرو، ورنہ اللہ اسے شفا دے گا اور تمہیں آزمائش میں ڈال دے گا" اس حدیث کو امام ترمذیؒ نے روایت کیا اور حسن قرار دیا ہے۔ کسی شخص کو پہنچنے والی مصیبت پر خوش ہونا اور تشفی حاصل کرنا - خواہ وہ کوئی بھی ہو – نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ طیبہ اور انسان کی فطرتِ سلیمہ کے خلاف ہے، اور مصائب کے وقت تو عبرت اور نصیحت حاصل کی جانی چاہیے، نہ کہ لوگوں کی مصیبتوں پر خوش ہونا چاہیے۔