کفن کا خون آلود ہونا
Question
اگر خون بہنے کی وجہ سے میت کا کفن میلا ہو جائے تو کیا میت کو دوبارہ غسل دینا واجب ہے؟
Answer
علماء کرام کا اتفاق ہے کہ اگر میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کے بعد کوئی چیز نکل آئے تو اسے دوبارہ غسل دینا اور کفن پہنانا شرعاً واجب نہیں بلکہ اسے اسی حالت میں اٹھایا جاۓ گا تاکہ حرج اور مشقت سے بچا جا سکے۔
اگر میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کے بعد کوئی چیز نکل آئے تو اسے دوبارہ غسل دینا اور کفن پہنانا شرعاً واجب نہیں بلکہ اسے اسی حالت میں اٹھایا جاۓ گا، اس لیے کہ دوبارہ غسل دینے میں بڑی مشقت ہوتی ہے، کیونکہ ایسا کرنے میں اسے باہر نکالنے، دوبارہ غسل دینے، اس کا کفن دھو کر خشک کرنے یا اسے بدلنے کی ضروت ہوگی ، اور پھر یہ بھی یقین نہیں ہے کہ دوسری بار یا تیسری بار دوھونے کے بعد کفن آلودہ نہیں ہوگا ۔ اس لئے یہ آلودگی ساقط ہے، اور اسے دوبارہ وضو کرانے یا خون نکلنے والی جگہ کو دھونے کی بھی ضرورت نہیں ہے، اور جیسے وہ ہے اسے اسی حال میں لے جایا جاۓ گا۔