مقتدی کا امام کے ساتھ کھڑے ہونا۔
Question
اگر مقتدی ایک ہی شخص ہو تو امام کے ساتھ کیسے کھڑا ہو گا؟
Answer
اکیلے مقتدی کیلئے سنت یہ ہے کہ وہ امام کے دائیں طرف کھڑا ہو اور امام سے تھوڑا سا پیچھے کھڑے ہونا مستحب ہے تاکہ امام اور مقتدی میں پہچان رہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر رات گزاری اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے اور چار رکعتیں پڑھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، پھر آپ ﷺ نے نماز کیلئے کھڑے ہوۓ، میں آپ ﷺ کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے دائیں طرف کر لیا۔
اگر امقتدی امام کے بائیں طرف یا اس کے پیچھے کھڑا ہو تو مستحب ہے کہ اس کھڑے ہونے کو درست کیا جائے، خواہ درستگی امام کرے یا مقتدی کرے۔ اور اگر نماز اسی طرح سے پڑھ لی گئی تو بھی نماز صحیح ہو گی باطل نہیں ہو گی اگرچہ خلافِ اولی ہے۔