والدین کی نافرمانی
Question
والدین کی نافرمانی کی سزا کیا ہے؟
Answer
الله تعالیٰ نے والدین کی نافرمانی سے منع فرمایا ہے، اور اس کی شدید ترین سزائں رکھی ہیں جن میں سے کچھ سزا آخرت سے پہلے دنیا ہی میں مل جاتی ہے، حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ظلم اور نافرمان دو ایسے گناہ ہیں جن کی سزا بہت جلد اس دنیا میں بھی ملتی ہے. (رواہ حاکم)
اور نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے والدین کی نافرمانی کو جنت میں داخل ہونے سے مانع قرار دیا ہے ،حضرت عبد الله بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن الله تعالى تین لوگوں کی طرف نظرِ کرم نہیں فرمائے گا : والدین کا نافرمان ، ایسی عورت جو مردوں کی مشابہت اختیار کرے اور دیوث (وہ بےغیرت جو اپنے گھر کی عورتوں کے ساتھ زنا پر راضی رہتا ہو)۔ اور تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔۔والدین کا نافرمان، شراب نوشی پر ہمیشگی اختیار کرنے والا، کچھ دے کر احسان جتلانے والا۔ (رواہ نسائی).