غصے پر قابو اور اس علاج

Egypt's Dar Al-Ifta

غصے پر قابو اور اس علاج

Question

مسلمان کیسے اپنے غصے پر قابو پا سکتا ہے ؟

Answer

شریعت اسلامیہ غصے پر قابو پانے میں رہنمائی کرتی ہے اور غصے سے روکتی ہے مگر یہ کہ حق پر ہو ، اور جو کوئی غصے میں مبتلا ہو اسے حکم دیتی ہے کہ غصے اور اس کے اسباب سے دور رہے اپنے تمام معاملات میں الله تعالیٰ  سے مدد طلب کرے، اسی پر توکل کرے اور ایسی  احتیاطی تدابیر اختیار کرے جو غصے سے دور رہنے میں اس کی مدد کریں، جیساکہ (استعاذہ) یعنی غصے کے وقت أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھے یا خاموشی اختیار کرے یا جب غصہ آئے تو وضوء کر لے  یا ہیئت تبدیل کر لے یا عفو ودرگزر سے کام لے، جلدی نہ کرے اور اپنے غصے کو چھپانے کی کوشش کرے تاکہ اپنے آپ پر قابو پا سکے یہ جان لے کہ وہ اپنے کلام مسئول ہے اگرچہ اس نے غصے میں ہی کہا ہو، اور اگر کوئی اور جائز مدد گار طریقہ استعمال کرتا ہے تو بھی کوئی حرج نہیں، بہر حال اسے اول و آخر  الله تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ اسے ہر شر سے محفوظ رکھے۔

Share this:

Related Fatwas