قرآن پاک کے ساتھ دم کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

قرآن پاک کے ساتھ دم کرنا

Question

قرآن پاک کے ساتھ دم کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

قرآن کریم کے ساتھ اس عقیدہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر بیماری کا دم کرنا جائز ہے کہ دم بذات خود  اثر نہیں کرتا، بلکہ مؤثرِ حقیقی اور شفاء دینے والا اللہ تعالیٰ ہے جو اپنے لطف وکرم اور قدرت سے شفا دیتا ہے۔ ہمیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جو لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں اور دم کا دعویٰ کر کے ان سے پیسے لیتے ہیں، بہتر ہے کہ انسان اپنے آپ کو خود دم کرے یا ایسے صالحین سے دم کرواۓ جن کی دیانتداری اور عدل معروف ہو۔

اس انتباہ کے ساتھ کہ علاج اور صحت یابی کے لیے دیگر اسباب کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے کائنات میں شفا کا سبب بنایا ہے۔

Share this:

Related Fatwas