مساوات مرد و عورت
Question
کیا اسلام نے عورت اور مرد کو مساوی قرار دیا ہے؟
Answer
مرد اور عورت کے درمیان تعلق تکمیلی ہے، اور بظاہر کچھ امور میں جو عدم مساوات نظر آتی ہے، وہ صنف کی بنیاد پر تفضیل کی وجہ سے نہیں ، بلکہ اس کی بنیاد موضوعی اسباب اور اصولوں پر ہے، جن میں سب سے اہم سبب یہ ہے کہ ان دونوں کی ذمہ داریوں اور خصوصیات میں فرق ہے؛ جس کی وجہ سے ان کے درمیان مساوات سے عدل کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔ اور جب شریعتِ اسلامی مرد کو کوئی ایسی چیز عطا کرتی ہے جو عورت کو نہیں دیتی، تو یہ صنفی برتری کی بنیاد پر نہیں ہوتا، بلکہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ اس پر ایک ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کا وہ مکلف ہوتا ہے۔ اس کا مطلب مرد کی عورت پر فضیلت نہیں، اور نہ ہی یہ عورت کے حقوق میں کسی کمی کا باعث بنتا ہے۔