نیک بیویوں کا جنت میں اپنے شوہروں ک...

Egypt's Dar Al-Ifta

نیک بیویوں کا جنت میں اپنے شوہروں کے ساتھ شریک ہونا

Question

 ایک سائل پوچھتا ہے کہ قیامت کے دن نیک فرمانبردار عورتوں کا کیا انجام ہوگا؟ کیا وہ آخرت میں اپنے مومن شوہروں کو دی جانے والی نعمتوں میں شریک ہوں گی؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:﴿إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاكِهُونَ ۝ هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلَالٍ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِئُونَ﴾ '' بے شک بہشتی اس دن مزہ سے دل بہلا رہے ہوں گے۔ وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے ہوں گے۔"(سورہ یٰس: 55-56)

ایک اور جگہ فرمایا: ﴿ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ﴾ " تم اور تمہاری بیویاں خوشیاں کرتے ہوئے جنت میں داخل ہوجاؤ۔ " (سورہ الزخرف: 70)

امام طبری نے اپنی تفسیر میں فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماۓ گا کہ اے ایمان والو! تم اور تمہاری بیویاں جنت میں داخل ہو جاؤ، جہاں تم اللہ تعالی کی عطا کی ہوئی عزت وکرامت کے ساتھ خوشحال، اور اس نعمت پر مسرور جو آج تمہارے رب نے تمہیں عطا کی۔

ان آیات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نیک اور مومن بیویاں اپنے شوہروں کے ساتھ جنت کی نعمتوں میں شریک ہوں گی۔

والله سبحانه وتعالى اعلم.

Share this:

Related Fatwas