انتہاپسندوں کے حب النبی ﷺ کے دعوے ا...

Egypt's Dar Al-Ifta

انتہاپسندوں کے حب النبی ﷺ کے دعوے اور تمام مسلمان کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت میں فرق کرنے والی چیز۔

Question

انتہاپسندوں کے حب النبی ﷺ کے دعوے اور تمام مسلمان کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت میں کس چیز کا فرق ہے ۔

Answer

محبت اقبالِ نفس اوریقین کے ساتھ ایک ارادے کا نام ہے اور محبت کے اخلاص کی دلیل محبوب کی اطاعت ہے جو کہ ضروری امر ہے اور کسی نے کہا تھا:

تم خدا کی نافرمانی کرتے ہواور اس کی محبت کا بھی دم بھرتے ہو * مجھے میری زندگی کی قسم عقلاً یہ ایک گھناؤنا فعل ہے۔

اگر تیری محبت مخلص ہوتی تو تم اس کی اطاعت کرتے * عاشق جس سے محبت کرتا ہے اس کا فرمانبردار رہتا ہے۔

اور مسلمانوں کی محبتِ رسول اللہ ﷺ ان کی اللہ تعالیٰ سے محبت میں سے ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمتیں کھلا رہا ہے، اور مجھ سے اللہ کی محبت خاطر محبت کرو، اور میرے اہل بیت سے میری محبت کی خاطر محبت کرو" [روایتِ ترمذی]، اور مسلمان نبی کریم ﷺ کی سنت کی حفاظت کرتے ہیں، آپ کے اہل بیت سے محبت کرتے ہیں، آپ ﷺ کی ولادت باسعادت پر جشن مناتے ہیں، آپ ﷺ کی نعت خوانی پر خوش ہوتے ہیں، درود و سلام کی مجالس منعقد کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے حضور آپ ﷺ کا وسیلہ پیش کرتے ہیں اور مخلوق کے ساتھ نرمی اور انکساری سے پیش آتے ہیں اور اس محبت کا عکس ان کے اعمال میں نظر آتا ہے، اس لیے دونوں محبتوں کے درمیان بہت بڑا فرق ہے۔ اس محبت میں اور ان لوگوں کی محبت میں جو جشنِ ولادت کو حرام کہتے ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پڑھنے کیلئے مجالس منعقد کرنے سے روکتے ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حمد و ثنا پر خوش نہیں ہوتے اور کہتے ہیں کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں نبی اکرم ﷺ کا وسیلہ پیش کرنا شرک ہے! کون سی محبت کا یہ لوگ دعویٰ کر رہے ہیں؟

Share this:

Related Fatwas