نماز کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھنا
Question
نماز کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
جو لوگ نماز کے دوران ہمارے آقا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم گرامی پڑھیں یا سنیں ان کیلئے آپ ﷺ پر درود پڑھنا شرعاً مستحب ہے، اس کی بڑی فضیلت ہے اور اللہ تعالیٰ نے درود پڑھنے کی ہمیں تاکید کی ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو تم بھی آپ پر درود اور سلام بھیجو۔" (الاحزاب: 56)۔ جمہور فقہاء کرام کا مذہب ہے کہ ہر وہ شخص جو نماز کے دوران ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سنے یا ایسی آیت پڑھی جس میں آپ ﷺ کا اسم گرامی ہو اس کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا مستحب ہے، اور اس سے نماز باطل نہیں ہوتی۔ اس لیے ہمیں یہ حکم دیا گیا ہےکہ جب بھی آپ ﷺ کا اسمِ گرامی ذکر ہو تو آپ ﷺ پر درود پڑھا جاۓ، اور آپ ﷺ کے اس فرمان کے عموم کی وجہ سے بھی جس میں آپ ﷺ نے فرمایا: "بخیل وہ ہے جس کی موجودگی میں میرا ذکر کیا جاۓ اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔‘‘ (اس حدیث مبارکہ کو امام احمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے)