بچوں کی پرتشدد ویڈیو گیمز

Egypt's Dar Al-Ifta

بچوں کی پرتشدد ویڈیو گیمز

Question

بچوں کی پرتشدد ویڈیو گیمز کا کیا حکم ہے؟

Answer

الیکٹرانک گیمز میں سے کچھ مفید اور نقصان دہ ہیں۔ جو فائدہ مند ہیں وہ جائز ہیں اور نقصان دہ حرام ہیں۔

یہ گیمز اس وقت جائز ہوتی ہیں: جب یہ ممنوعات سے پاک ہوں اور کھیلنے والے کی عمر کے مرحلے کے لئے موزوں ہوں، اور فائدہ مند ہوں اور کھیلنے والے کی صلاحیتوں کو یا ذہنی قوت کو بڑھانے میں مدد گار ہوں، یا تفریح ​​کے لئے ہوں، بشرطیکہ ان میں جوا وغیرہ جیسی شرعاً ممنوع چیزیں نہ ہوں۔ اور یہ ان تربیتی معیارات کے مطابق ہوں جن کا بچوں کی کھیلوں میں لحاظ رکھا جاتا ہے۔

یہ اس وقت حرام ہوتی ہیں: جب افراد یا معاشروں کے لیے خطرناک ہونے کی وجہ سے ممنوع ہوں، یا ان میں کوئی حرام چیز شامل ہو، جیسے جوا یا فحش مناظر، یا ان میں خونریزی کو غیر اہم سمجھنا اور پرتشدد قتل کا تقاضا کرنا، یا مقدسات کی توہین کرنا شامل ہو، یا یہ ایسے برے تصورات کو فروغ دیتی ہوں جو بچوں کی نفسیات اور اخلاق کو خراب کرتے ہیں یا بچوں میں تشدد اور نافرمانی پیدا کرتی ہوں۔

Share this:

Related Fatwas