بھلائی کے کاموں میں تعاون کرنا
Question
سڑکوں سے بارش کا پانی نکالنے میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے کا کیا ثواب ہے؟
Answer
لوگوں کے لیے مختص جگہوں پر بارش کے پانی کو سڑکوں سے نکالنے میں ماہرین کے ساتھ مثبت تعاون کرتے ہوۓ رضاکارانہ طور پر حصہ لینے پر اللہ تعالیٰ کے ہاں اجرِ عظیم ہے۔ اس کے لیے مخصوص جگہوں پر بارش کے پانی کو بہا کر سڑکوں اور گلیوں کو خشک کرنا ایک مستحب عمل ہے اور اس پر انسان کو اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا اجر ملتا ہے۔ لوگوں کے راستے سے تکلیف کو دور کرنا ایمان کا ایک حصہ ہے، اور علماء نے ذکر کیا ہے کہ راستے سے نقصان کو دور کرنے سے مراد ہے: پتھر، بارش کے پانی، کیچڑ، کانٹوں یا دیگر نقصان دہ چیزوں کو ہٹانا، اسی طرح ناہموار جگہوں سے درختوں کو کاٹنا بھی مستحب ہے، پس ان سب چیزوں کو ہٹانا مستحب عمل ہے اور ان میں سے کچھ کو ہٹانا تو واجب کے درجے تک پہنچ جاتا ہے جیسے سڑک کے بیچ میں کنواں ہو اور اندیشہ ہے کہ نابینا، بچہ یا جانور اس میں گر سکتے ہیں، تو اس کنوئیں کو ختم کرنا ، یا اس کے گرد دیوار بنانا واجب ہے ، بشرطیکہ راہگیروں کو اس سے نقصان نہ پہنچے۔