الیکٹرانک میڈیا
Question
انتہا پسندی اور دہشت گردی پھیلانے میں سوشل میڈیا پیجز کا کیا کردار ہے؟
Answer
انٹرنیٹ نے شدت پسند تنظیموں اور گروہوں کے لیے میڈیا کا فعال کردار انجام دینے اور فوج اور سیکورٹی کی سطح پر پے در پے شکستوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بنیادی اور منطقی آپشن تشکیل دیا ہے۔ابو مصعب السوری نے بہت پہلے اس مسئلے کو اپنی کتاب " دعوة المقاومة الإسلامية " میں بیان کرتے ہوئے متبادل حکمت عملی تلاش کرنے کی ضرورت پر متنبہ کیا ہے۔ انہوں نے مذکورہ کتاب میں براہ راست بھرتی کی کارروائیوں میں ناکامی کے اعتراف اور "انفرادی جہاد" کی طرف بڑھنے کی وجوہات بیان کرنے کے بعد کہا: "بین الاقوامی سلامتی حملوں اور علاقائی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کی وجہ سے خفیہ تنظیموں کے آپریشن کا طریقۂ کار ناکام ہو چکا ہے، اور خفیہ تنظیمیں امت کے ان نوجوانوں کو لانے میں بھی ناکام رہی ہیں جو فریضۂ جہاد میں کسی عمل سے اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن کسی مرکزی تنظیم سے تعلق رکھنے کے نتائج کی تعمیل نہیں کرنا چاہتے، اور دشمن کی ہر جگہ موجود ہے اور اس کے مختلف اہداف ہیں ان تمام اسباب کی وجہ سے جنگی محاذ کھولنا اور مرکزی تنظیم کا قائم کرنا بہت مشکل ہے۔ دشمن کی جانب سے تباہ کن میزائلوں کی بمباری اورنا صرف زمین پر بلکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے زیرِ زمین کنٹرول رکھنے والے مصنوعی سیاروں کے ذریعے ہوائی فائرنگ کی زبردست فضائی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے نتیجے میں محاذ آرائی اور دشمن کا مسلسل مقابلہ کرنے کی فکر کا زوال ایک ایسا امر ہے جسے تسلیم کیا جانا چاہیے اور اسی کو سامنے رکھ کر مقابلے کی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔
اس لیے الیکٹرانک میڈیا وہ لائف لائن ہے جس نے ان شدت پسند تنظیموں کی بقا اور ان نشریات اور ان بھرتیوں کو حفاظت دیتی ہے جو کہ ان کے خطرے اور کارروائیوں کی بقا کی ضامن ہیں۔