جس سامان کی ایکسپورٹ پر اتفاق ہوا ہو اس میں خیانت کرنا
Question
ٹینڈرز میں جس سامان کی ایکسپورٹ پر اتفاق ہوا ہو اس میں خیانت کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
ٹینڈر وغیرہ میں ایسے سامان میں خیانت کرنا جس کی سپلائی پر اتفاق ہوا ہو شریعت میں حرام اور ناحق مال کھانا ہےاور اسلام نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے منع کیا ہے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے ہمارے ساتھ خیانت کی وہ ہم میں سے نہیں۔ اسے امام مسلم ؒ نے روایت کیا ہے۔
اور اسلام نے مومنوں کو سچ بولنے اور سچوں کے ساتھ رہنے کا حکم دیا ہے پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو} [التوبۃ: 119]۔
اور اسلام نے معاہدوں میں شرائط کی تکمیل کا حکم دیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: "مسلمان اپنی شرائط کے پابند ہیں، سوائے اس شرط کے جو حلال کو حرام کرے یا حرام کو حلال کرے۔" اسے امام دارقطنیؒ نے روایت کیا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.